اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات
وزیرِ اعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے وفد نے افتخار علی ملک، چیئرمین
یونائیٹڈ بزنس گروپ اور سینئر نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس کی قیادت میں ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے
دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈکے لئے نو کروڑانیس لاکھ روپے کا چیک
وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا۔
علاوہ ازیں صدر نیشنل بنک آف پاکستان نے بھی وزیرِ اعظم عمران خان سے
ملاقات کی اور دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے ایک کروڑ پچانوے
لاکھ کی رقم کا چیک وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کیا۔
وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک اس وقت
مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے جہاں ملک کو ایک طرف
اندرونی اور بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا وہاں اداروں کو مکمل طور
پر تباہ کردیا گیا اور آج حالت یہ ہے کہ بڑے بڑے قومی ادارے خساروں کے بوجھ
تلے دبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل، پی آئی اے، پاکستان ریلوے،
غرض جس ادارے کو دیکھیں وہاں اربوں روپے کے نقصانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
ماضی کی حکومتوں نے ملک کے ساتھ جو کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتے۔ملک میں
وسائل کی کمی نہیں لیکن جس اندا ز میں اور جتنا بڑا ڈاکہ اس ملک پر مارا
گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔صورتحال یہ ہے کہ آج ریڑھی والوں، چھابڑی والوں
اور فوت ہوئے لوگوں کے بنک اکاؤنٹس سے کروڑوں اربوں روپے نکل رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے
کہا کہ اگر محض بیرون ملک سے ترسیلات زر قانونی طریقوں سے ملک بھیجی جائیں
اور ہم منی لانڈرنگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں تو ہم معاشی مسائل پر
قابو پا لیں گے