گوادر،آف روڑ ریلی حتمی مراحل میں داخل ہوگئی
گوادر آف روڑ ریلی حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ریلی میں ملک بھر سے 150 ریسرز شامل ہیں جبکہ نامور چمپین ریسرز میں قادر مگسی رونی پٹیل اور پشمبے بلوچ ریلی میں شامل ہیں۔
گوادر آف روڈ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے،کوالیفائنگ راؤنڈ میں 150 سے زائد ریسرز شریک ہیں۔
نادر مگسی،قادر مگسی،رونی پیٹل،صاحب زادہ سلطان اور25مقامی ریسرز سمیت پانچ خواتین بھی ریلی میں شامل ہیں۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کا ٹریک دو کلو میٹر جبکہ مکمل ٹریک 230 کلو میٹر پر مشتمل ہے،راؤنڈ کوالیفائی کرنے والے ریسر زکو کل ٹریک پر سب سے پہلے اتارا جائے گا۔