Oct 20, 2018 11:02 am
views : 453
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets Austria Ambassador
کراچی :گورنر سندھ سے آسٹریا کی سفیر بریجیٹا بلاہاکی ملاقات
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آسٹریا کی سفیر بریجیٹا بلاہا کی گورنر ہاؤس
میں ملاقات ہوئی ، اس موقع پر آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل بابر تجمل بھی
موجود تھے، ملاقات میں پاک آسٹریا سفارتی تعلقات،اقتصادی تعاون ،صوبہ میں
سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی موجودگی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر
تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر گورنع سندھ کا کہنا تھا کہ پاک آسٹریا اقتصادی تعاون میں مزید
اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے وفاقی
حکومت ہر شعبہ میں اقدامات کر رہی ہے۔ سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے ہر
ممکن سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔سرمایہ کاروں کو ون ونڈو
آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی