راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی ملاقات
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قطر کے نائب
وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان اور قطری وزیر خارجہ کی ملاقات میں باہمی
دلچپسی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قطری وفد نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی
کامیابیوں کو تسلیم کیا اور سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید
باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلیےاپنا مثبت کردارادا
کرتا رہےگا۔