لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین اسمبلی کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے
اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی،ملاقات کرنے والوں میں اراکین میں صوبائی
اسمبلی سید صمصام علی شاہ بخاری، احمد علی اولکھ،صاحبزادہ غزین عباسی،محمد
عاطف ،عمر آفتاب ڈھلوں،خرم اعجاز چٹھہ، میاں خالد محمود،مسز شمیم آفتاب،عفت
فردوس رائے،مومنہ وحید،زارا نقوی اور سابق ضلعی ناظم ساہیوال رائے حسن
نواز شامل تھے۔
ملاقات میں سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں
مثبت تبدیلی کی علامت بن چکی ہے۔ بجٹ میں عام آدمی کی ضروریات کو ملحوظ
خاطر رکھا گیا ہے۔تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے اقدامات
کئے جا رہے ہیں۔ہر کام میرٹ پر کیا ہے اور میرٹ پر ہی کریں گے۔ کرپٹ عناصر
کی اس صوبے میں کوئی گنجائش نہیں۔ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی
گئی ہے۔