Oct 20, 2018 02:26 pm
views : 426
Location : Domestic Place
Karachi- By election, delivery of polling equipment is complete
کراچی: این اے 247 پر ضمنی الیکشن کل ہوگا، پولنگ کے سامان کی ترسیل کا کام مکمل
پاکستان تحریک انصاف نے این اے 247 پر آفتاب صدیقی اور پی ایس 111 پر
شہزاد قریشی کو ٹکٹ دیا ہے جب کہ ایم کیوایم کی طرف سے این اے 247 پر صادق
افتخار اور پی ایس پی کے ارشد وہرہ میدان میں ہیں۔حلقے میں ضمنی انتخاب کل
ہوگا جس کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوئی۔
گورنمنٹ کامرس اینڈ اکنامکس کالج سے پولنگ کےسامان کی ترسیل کے عمل کے کے
باعث کالج میں تدریسی عمل بھی معطل ہے۔اس دوران کالج میں پولیس، فوج کی
نفری موجود تھی
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے247 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 451 اور پی ایس 111 میں تعداد ایک لاکھ 78ہزار 965 ہے۔
این اے247 میں 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں اور پی ایس 111 میں 16 امیدوار میدان میں ہیں۔