Oct 20, 2018 03:18 pm
views : 422
Location : Lahore sialkot
Lahore Health Minister meet with World Health Organization delegation
Sialkot-Believe Allah would give 1 day success,M Abbas
لاہور: وزیر صحت پنجاب سے عالمی ادارہ صحت کے وفد کی ملاقات سیالکوٹ: ابوظہبی ٹیسٹ کے ہیرو محمد عباس کی وطن واپسی، ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے عالمی ادارہ صحت کے وفد کی
ملاقات ہوئی ،ملاقات میں عالمی ادارہ صحت کی محکمہ صحت پنجاب کو انسانی
وسائل کی ترقی کے لئے تعاون کی پیشکش کی
عالمی شہرت یافتہ ماہر ہیومن ریسورس ڈاکٹر ماریو رابرٹو انسانی وسائل کی
ترقی کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ کام کرینگے،وزیر صحت کی جانب سے ڈبلیو ایچ
او کی طرف سے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کیا گیا
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ڈبلیو ایچ او پنجاب میں ایچ آر ایچ
آبزرویٹری قائم کرے گا، ہیلتھ ہیومن ریسورس کے لئے ڈبلیو ایچ او اسٹریٹجک
فریم ورک میں بھی تعاون کرے گا،عالمی ادارہ صحت پہلے ہی پنجاب میں شعبہ صحت
میں گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے، ہیومن ریسورسز کی ترقی صحت کے اہداف
کے حصول میں معاون ثابت ہوگی، یاسمین راشد
ڈاکٹر ماریو رابرٹو کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں ہیلتھ ہیومن ریسورسز کے
فروغ کے لئے خدمات فراہم کرچکا ہوں،پنجاب میں بھی محکمہ صحت کی ترقی کے
لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا
2nd story
محمد عباس کے استقبال کے لیے اہل خانہ سمیت اہل علاقہ بھی ائیرپورٹ پر
موجود تھے جہاں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول بجائے
گئے۔اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ
اور اپنی محنت پر یقین تھا۔
محمد عباس نے بتایا کہ میں نے کاؤنٹی کرکٹ میں بھی بہت اچھا پرفارم کیا تھا
اور اس میں آرام کا موقع بالکل نہیں ملتا، میں نے کاؤنٹی کرکٹ کو جاری
رکھا جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔
قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ میں اپنے علاقے سے پہلا کرکٹر ہوں، مجھے دیکھ کر
دیگر نوجوانوں کو بھی شوق پیدا ہوا ہے اور میں ان کی مدد کے لیے ہمیشہ
دستیاب ہوں۔
قومی ٹیم کے میڈیم فاسٹ بولر محمد عباس نے ابو ظہبی ٹیسٹ میں شاندار بولنگ
کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تباہ کیا اور 10 وکٹیں اپنے
نام کیں، شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔