چیئرمین بلدیہ وسطیٰ محمد ریحان ہاشمی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کراچی کو خط
لکھ دیا، خط میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کراچی سے استدعا کی گئ
ہے کہ وہ ضلع وسطیٰ میں سروے اور اسکریپ کی شفاف نیلامی کے لیے بنائی گئ
کمیٹی میں اپنا نمائندہ نامزد کریں۔
خط کا متن میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کمشنر کی سربراہی میں ضلع وسطی کی
ناکارہ گاڑیوں اور دیگر سامان پر مشتمل اسکریپ کی نیلامی سے متعلق پہلی
میٹنگ 29 اکتوبر کو منعقد ہوگی، دیگر مختلف اداروں سے بھی اس کمیٹی میں
اپنے نمائندوں کو نامزد کرنے کی استدعا کی گئ ہے.
خط کی کاپیاں واٹر کمیشن، سیکریٹری بلدیات، ڈی جی نیب سندھ، میونسپل کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر وسطیٰ کو بھی ارسال کی گئ ہیں