Oct 20, 2018 06:00 pm
views : 451
Multan- Yousuf Raza Gillani Media Talk
Multan protest against doctors' DG Khan's transfers
ملتان: اپوزیشن میں بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہے حکومت کرنا مشکل ہے، یوسف رضا گیلانی ملتان: ڈاکٹروں کا ڈی جی خان ٹرانسفرز کیخلاف مظاہرہ
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں بک فیئر کے افتتاح کے بعد
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں کتابیں پڑھنے کا شوق ختم
ہو رہا ہے۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے میرے ہر گھر میں لائبریری
ہے۔129 دن کا دھرنے میں لوگوں کو ان کے حقوق اور محرومیوں کی بات کی گئی۔
مجھے لگتا تھا یہ اقتدار میں آ کر ان باتوں پر عمل کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہے حکومت
کرنا مشکل ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے میں نے قومی اسمبلی میں قرارداد
منظور کروائی اور کمیٹی بنوائی۔ ہم نے 2/3 اکثریت سے صوبہ جنوبی پنجاب
بنالیا تھا لیکن اس وقت کی اپوزیشن نے ساتھ نہ دیا۔خان صاحب ابھی بھی کشمش
میں ہیں کہ ائی ایم ایف کے پاس جائیں کے نا جائیں
Story #2
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا نشتر اسپتال سے ڈاکٹروں کے ڈی جی خان
ٹرانسفرز کیخلاف مظاہرہ کیا ،احتجاج میں شامل ڈاکٹرز نے بازوؤں پر سیاہ
پٹیاں باندھ رکھی تھی
پی ایم اے رہنما کا کہنا تھا کہ نشتر اسپتال اور کارڈیالوجی اسپتال میں
پہلے ہی ڈاکٹرز کی کمی ہے،ڈاکٹرز کی کمی کے باوجود یہاں سے ٹرانسفر کیا جا
رہے ہیں،ڈاکٹرز کو دوبارہ نشتر اسپتال میں ٹرانسفر کیا جائے،ڈاکٹرز کو واپس
ٹرانسفر نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا،