Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 20, 2018 07:51 pm views : 521

Location : National Bank Sports Complex

Karachi- Multiple Gymnasium Inaugurates in National Bank Sports Complex Islamabad- Federal Information Minister Fawad Chaudhry meets Huriyat Conference delegation
  • Urdu

کراچی، نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس  میں ملٹیپل جمنازیم کا افتتاح
اسلام آباد،کشمیریوں کے صبر واستقلال سے بھارتی ظلم ہار چکا ہے، فواد چودھری

پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان نے اٹھایا اہم قدم،کراچی میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں ملٹیپل جمنازیم کا افتتاح کردیا گیا ،جہاں کھیلوں سے متعلق جدید دور کی تمام سہولیات میسر ہوں گے۔ عالمی طرز کے انڈور گیمز جہاں ایک طرف نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں مزید نکھارنے کا موقع ملے گا تو وہیں جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات سے فائدہ اٹھاکر مستقبل میں پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر سکیں گے ۔
نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی اور گروپ ہیڈ شوکت محمود کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک نے ہمیشہ کی طرح روایات کو برقرار رکھتے ہوئےپاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہماری ٹیمیں مختلف ٹورنامنٹ میں حصہ لیتی رہی ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک کا سی ایس آر کا شعبہ گزشتہ پچاس سے ساٹھ سالوں سے نمایاں کردار ادا کرتا آیا ہے،کھیلوں کی ترقی کے ساتھ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بھی نیشنل بینک کام کررہا ہے۔
جمنازیم کے افتتاح کے موقع پر سابق کرکٹر اقبال قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا انتظامیہ سے مطالبہ تھا کہ اسپورٹس کے حوالے سے جدید سہولیات فراہم کرے۔
بیڈمنٹن کی کھلاڑی  افشاں کا کہنا تھا کہ مجھے اوپر تک لانے چیمپیئن بنانے میں نیشنل بینک نے میرا بہت ساتھ دیا ہے۔
پلواشہ کا کہنا تھا کہ ہم اس دن کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے،اعلیٰ معیار کے بیڈمینٹن کورٹ کی تعمیر ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
نیشنل بینک کے ترجمان اور نائب صدر سید ابن حسن کا کہنا تھا کہ  ہم قوم کو کھیلوں کی جانب دوبارہ لیجانا چاہتے ہیں کیونکہ اس قوم نے کھیل کے شعبے میں بہت نام کمایا ہے جس میں نیشنل بینک کا اہم کردار رہا ہے۔

Stoy #2


حریت کانفرنس اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے وفد نے  وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں وکشمیر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔کشمیریوں کے صبر و استقلال سے بھارتی ظلم ہار چکا ہے۔پاکستان کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کا سب سے بڑا وکیل ہے۔
فواد چوہدری کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو اجاگر اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔
وفد نے حکومت پاکستان  کی جانب سے کشمیریوں کی بھرپور حمایت کے اظہار کو سراہا۔
وفد میں راجہ نجابت حسین،عبدالحمید لون اور دیگر شامل تھے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved