Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 20, 2018 09:33 pm views : 407

Location : Local Place

Lahore- Federal Railway Minister Shaikh Rasheed Press Conference & Gwadar- OFF Raod Jeep Rally 2nd Day
  • Urdu

لاہور، شیخ رشید کا کراچی سے حیدرآباد شٹل ٹرین چلانے کا اعلان

تیسری گوادر آف روڈ ریلی کا دوسرا اسٹوک کیٹیگری کا فلیگ آف  افتتاح

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کراچی سے حیدرآباد شٹل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں کیلیے ریلوے کا تحفہ دیا ہے۔ کراچی سے دھابیجی تک شٹل ٹرین چلائی جائے گی، کراچی دھابیجی شٹل ٹرین سےآئی آئی چندریگرروڈ تک مزدوردھکے کھانے سے بچیں گے جب کہ کراچی اورحیدرآباد کے درمیان بھی شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ اکبرایکسپریس کا کوئٹہ سے لاہورکا کرایہ 1200 سے کم کرکے 800 روپے، بولان ایکسپریس کا کراچی سے کوئٹہ تک کا کرایہ 1200 سے کم کرکے 700 روپے اوراکبر ایکسپریس کا کوئٹہ سےلاہورکابرتھ کا کرایہ 1000 اورسیٹ کا کرایہ800 روپے کردیا ہے۔
وزیر ریلوے  نے کہا کہ کوچزکی فراہمی ریلوے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، ایک مہینے کے اندرایک سو کوچزٹریک پرلے آئیں گے ، پہلے 50 روز میں ریلوے کی کمائی میں ایک ارب روپے کا اضافہ ہوا جب کہ پچھلے دورمیں 22 کروڑ کا انجن 42 کروڑ میں خریدا گیا، مجھے احساس ہورہا ہے کہ نواز شریف ، شہباز شریف سے چھوٹے چور تھے، ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش پر اربوں روپے ضائع کیے گئے صرف احسن اقبال کے شہر نارروال میں ریلوے اسٹیشن پر40 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے گئے، ریلوے مسائل کے حوالے سے رات بھر سونہیں سکتا ہوں اور اس دوران 16 کلو وزن کم ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ گرین لائن میں کیٹرنگ سروسز کو بحال کررہے ہیں، ایک ہفتے میں 3 ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ سکھر، روہڑی میں وائی فائی سہولت دی تو لوگ وائی فائی استعمال کرنے اسٹیشن پہنچ گئے اس لیے وائی فائی کی سہولت صرف ریلوے مسافروں کیلیے ہے عام آدمی کیلیے نہیں جب کہ ریلوے کے سارے انجنوں کے ساتھ ٹرینکنگ لگانے والے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ فریٹ ٹرینزکومزید فعال بنانے کے لیے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے، ریلوے ٹریک کے قریب انڈسٹریاں اور اسکولوں کو بند کرارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وعدہ کرتاہوں سیاسی بنیادوں پر کسی کو نوکری نہیں دوں گا، وزاعظم کوسمری بھجوائی ہے کہ وہ کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریاں دینے کے حوالے سے اجازت دیں گے۔

 story&2

تیسری گوادر آف روڈ ریلی کا دوسرا اسٹوک کیٹیگری کا فلیگ آف صوبائی وزیر ظہور بلیدی اور پاک آرمی کے میجر جنرل خالد ضیاء نے افتتاح  کردیا۔
پاک آرمی کے تعاون سے جاری تیسری گوادر آف روڈ ریلی کے دوسرے مرحلے اسٹوک کیٹیگری کا پاک آرمی کے میجر جنرل خالد ضیا ء صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی نے فلیگ آف کرکے افتتاح کیا۔
سب سے پہلے اسٹوک کیٹگری کے گروپ اے کے جہند ھوت کی گاڑی روانہ ہوئی دوسرے نمبر پرحاجی عمیرکرد تیسرے نمبر پر سعید شاہوانی کی گاڑیاں روانہ ہوئیں۔  اسٹوک کیٹیگری کے اے بی سی گروپس کے 80 سے زائد ریسرز کے درمیان قسمت آزمائی ہورہی ہے جو اپنی عام گاڑیوں پرایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ 21 اکتوبر کو آف روڈ ریلی کے آخری مرحلےمیں پریپیڈ کیٹیگری کے اے بی سی گروپس منجھے  ہوئے ریسرز کے درمیان پنجہ  آزمائی ہوگی۔
نادر مگسی ، رونی پٹیل، پنچشمبے بلوچ، حمل ہوت، عامر مگسی اور صاحبزادہ سلطان جیسے نامی گرامی ریسر بھی میدان میں اترئے ہوئے ہیں۔
اس بار آف روڈ ریلی کے ٹریک کے راستے میں پشکان گنز جیونی کو شامل کرکے فاصلہ بڑا کر 235کلومیٹر تک بڑھادیا ہے۔ گوادر آف روڈ ریلی میں پہلی بار انٹرنیشنل ریسر اور خواتین ریسر بھی حصہ لے رہی ہیں۔
ایران کے دس انٹرنیشنل ریسر پانچ خواتین ریسرکوئٹہ کلب پنجاب کے سردار حسن کلب کے ساتھ گوادر کے 25 نوجوان ریسر بھی مقابلے کے میدان میں اُترےہوئے ہیں۔  

Recent News

President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation 1:41
President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation
Jul 07, 2026 04:52 pm
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts 2:33
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts
Jul 07, 2026 04:30 pm
President Zardari Visits Rukh Ordo Cultural Center in Kyrgyzstan 1:21
President Zardari Visits Rukh Ordo Cultural Center in Kyrgyzstan
Jul 07, 2026 04:02 pm
President Asif Ali Zardari Arrives in Kyrgyzstan for Official Visit 1:19
President Asif Ali Zardari Arrives in Kyrgyzstan for Official Visit
Jul 07, 2026 03:44 pm
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants 1:02
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants
Jul 07, 2026 12:08 pm
9 Police Personnel, Including Two SHOs, Martyred in Terrorist Attack in Ziarat 1:18
9 Police Personnel, Including Two SHOs, Martyred in Terrorist Attack in Ziarat
Jul 07, 2026 11:10 am
7-Day Anti-Polio Campaign Launched in Karachi, Target Set to Vaccinate 2.5 Million Children 1:49
7-Day Anti-Polio Campaign Launched in Karachi, Target Set to Vaccinate 2.5 Million Children
Jul 06, 2026 05:19 pm
Inflation persists in Lahore despite petrol price cuts 2:34
Inflation persists in Lahore despite petrol price cuts
Jul 06, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved