div align="right">وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا وژن پرامن،
خوشحال، ترقی یافتہ پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب وزیراعظم عمران خان
کے نئے پاکستان میں لیڈ لے گا، وزیر اعظم کے 100 روزہ پلان پرتیزی سے
پیشرفت جاری ہے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہرشعبہ زندگی میں شفافیت، قانون کی حکمرانی
قائم کرنا مشن ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردارادا کرنا
ہوگا۔ حقیقی تبدیلی کے لیے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔
گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کونچلی سطح پر
منتقل کرنے کے لیے کام مکمل کر لیا گیا ہے، نئے بلدیاتی نظام میں عوام با
اختیار ہوں گے۔
STORY #2
صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چوہدری اخلاق نے گجرات کا دورے کے دوران کٹے ہونٹ
اور تالو والے بچوں کے مفت آپریشنز کے لیے لگائے گئے کیمپ کا بھی دورہ کیا
اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کٹے ہونٹ اور تالو والے بچوں کے
علاج کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائیں گے،خونی رشتوں میں بار بار
شادیاں کئی بیماریوں کا باعث بن رہی ہیں،کٹے ہونٹ و تالو والے بچوں کے
چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے قابل تحسین ہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ،آئر لینڈ سے پاکستان آکر آپریشن کرنے
والوں کے جذبہ کو سلام پیش کرتا ہوں،عائشہ بشیر اسپتال کی حکومتی سطح پر
امداد کریں گے