div align="right">وزیراعلیٰ
پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کی ملاقات ہوئی ،
ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور،گڈ گورننس ، شفافیت ، کفایت شعاری اور
سادگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر وزیر اعلیٰ
پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گڈگورننس،شفافیت اورکفایت شعاری کی
پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔میرٹ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔دباؤ کو
کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔انتظامیہ غیر جانبدار رہ کر فرائض سر انجام
دے۔میری سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر جانبدار
انتظامیہ ہی عوام کے مسائل کے حل کر کے انہیں سہولتیں فراہم کر سکتی ہے۔
شہریو ں کو ریلیف دینے کیلئے ان کی شکایات کا فوری ازالہ ضروری ہے۔ متعلقہ
محکموں کو عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے متحرک انداز میں کام کرنا
چاہیئے۔صوبہ بھر کے عوام کی ترقی اورخوشحالی ہمارا مشن ہے ۔صوبے میں کرپشن
کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔