Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 21, 2018 09:59 pm views : 427

Location : Different places

Islamabad- Co Chairman PPP Asif Zardari Press Conference & Islamabad- Air Chief Meets with the commander UAE
  • Urdu

اسلام آباد،نہ تو پی ٹی آئی کی حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے،آصف زرداری
اسلام آبادپاک فضائیہ کے سربراہ کی کمانڈر متحدہ عرب امارات فضائیہ سے ملاقات

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نہ تو پی ٹی آئی کی حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو امریکی امداد بند ہوگئی تھیور حالات ایسے ہی تھے، جب مشرف صاحب آئے تب بھی ایسا ہی ہورہا تھا، لیکن مشرف کے بعد ہم نے چیلنج کو قبول کیا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دورمیں مستقبل کی پالیسیاں بنائیں جو میاں صاحب کوپسند نہ آئیں۔
آصف زرداری نے نواز شریف پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کیس بھگت رہا ہوں وہ نواز شریف کا ہی بنایا ہوا ہے۔
آصف زرداری نے این آر کو ڈھکسولا اور پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ این آر او کا مجھے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، سابق چیف جسٹس نے این ار او کو ختم کردیا تھا، جس کے بعد مجھے تمام مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق صدر نے کہا کہ میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کو برا بھلا نہیں کہتا، بلکہ ان کے طور طریقوں اور سوچ کو برا بھلا کہتا ہوں، کرسی پر بیٹھ کر سوچ بدل جاتی ہے، یہ ذہنی طور پر چھوٹے لوگ ہیں، انہیں تھوڑی سی طاقت ملتی ہے تو ان سے سنبھالی نہیں جاتی۔
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کم وقت میں سامنے آگئی، تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا ہو کر قراداد لانی ہوگی کہ نہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے۔


STORY#2

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر آج یو اے ای فضا ئیہ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچے۔
ہیڈ کوارٹرز آمد پر یو اے ای فضا ئیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔بعد ازا ں پاک فضائیہ کے سربراہ نے میجر جنرل اسٹاف پائلٹ ابراہیم ناصر محمد العلاوی کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ائیر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار باہمی تعلقات ہمیشہ قابلِ فخر رہے ہیں ۔ کمانڈر یواے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس نے پاک فضائیہ کی شاندار تاریخ کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی حالیہ عرصے میں جدیدیت اور خود ا نحصاری کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود مثالی باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved