کراچی:صدر مملکت عارف علوی نے کراچی میں ووٹ کاسٹ کر دیا
کراچی : گورنرسندھ کی آمد،داخلے کی اجازت نہ ملنے پر صحافیوں کا احتجاج
صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کے حلقہ 247 سے ووٹ ڈالا، یہ نشست انکے صدر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آوٹ کم ہی ہوتا ہے، ووٹ کس کو دیا بتانہیں سکتا، اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دیا ہے، مہنگائی کے سوال پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 15 دن میں مہنگائی کس کی وجہ سے ہوئی سب جانتے ہیں۔
صدر مملکت نے شہریوں سے اپیل کی کہ ووٹ دینے کیلئے گھروں سےباہر نکلیں،ووٹ جمہوریت کا حسن ہے۔
STORY#2
ضمنی الیکشن: گورنرسندھ کی ڈی اے کالج فار وومن آمد۔۔۔ گورنرسندھ کی آمد کے موقع پر ڈی سی ساؤتھ نے میڈیا نمائندگان کو پاسز دکھانے کے باوجود پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روک دیا گیا۔
داخلے کی اجازت نہ ملنے پر صحافیوں کا احتجاج ،صورتحال پر گورنر سندھ عمران اسماعیل خاموش رہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن کا معاملہ ہے میں اس میں کچھ نہیں کرسکتا۔