Oct 22, 2018 12:12 pm
views : 324
LAHORE:Kashmiris have to give their own right to self-determination, Usman Buzdar
Lahore-there is corruption in Pakistan,Tahir ul qadri
لاہور: کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا،عثمان بزدارلاہور: کرپشن غریب تک صحت کا بجٹ نہیں پہنچنے دیتی: طاہر القادری
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے
دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے
کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ۔
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیری
عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے ۔عالمی برادری بھارتی افواج کے انسانیت
سوز مظالم کا نوٹس لے۔عالمی برادری کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا
کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیئے۔ہندوستان نہتے کشمیریوں
پر جتنا چاہے ظلم کر لے وہ ان سے آزادی کا پیدائشی حق کبھی نہیں چھین سکتا
۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ
حریت کو نہیں کچل سکتی۔وقت نے کشمیرمیں بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی
پالیسی کو ناکام ثابت کر دیا ہے۔ کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں
گی۔ کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔
Story #2
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کرپشن
غریب تک صحت کا بجٹ نہیں پہنچنے دیتی، ملک کے تمام بڑے خاندان کرپشن میں
ملوث ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے
لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام موبائل میڈیکل یونٹ کے افتتاح
کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک کے
تمام بڑے خاندان کرپشن میں ملوث ہیں جن کا سیاست اور اداروں پر قبضہ ہے۔
جنہوں نے انسانی ترقی کے آگے کنٹینرز کھڑے کر رکھے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں نے صحت کے نام پر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔