اسلام آباد :وقت آگیاہےبھارت مسئلہ کشمیرکومذاکرات سےحل کرے، وزیراعظم عمران خاناسلام آباد:عدالت کا گیلانی کیخلاف ریفرنس، نوازشریف کےخلاف ریفرنسز نمٹانےکےبعد سننےکا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فوج نے
دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں بےگناہ کشمیریوں کے
قتل کی پر روز مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیاہےبھارت مسئلہ
کشمیرکومذاکرات سےحل کرے، مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں ، کشمیریوں کی
امنگوں کے مطابق حل کیاجائے۔
یاد رہےبھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ریاستی ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے،
بھارتی فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع
کلگام میں مجموعی چودہ نوجوانوں کو شہید کردیا۔
Story#2
سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کی آج نیب ریفرنسز کے
سلسلے میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک میں ملاقات
ہوئی۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو پہلے روسٹرم پر بلا لیا، تاہم نیب
پراسیکیوٹر عدالت میں موجود نہیں تھے۔
بعدازاں احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ 'ہم کئی
سالوں سے نیب کورٹ آتے رہے ہیں، ابھی اور بھی وزیراعظم پیش ہوں گے۔چار
وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں، پانچواں وزیراعظم بھی احتساب عدالت
آئے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میں
فلاں کو پکڑوں گا، احتساب ہونا چاہیے مگر احتساب کا ادارہ آزاد ہونا
چاہیے۔سابق وزیراعظم نے سوال کیا کہ میں نے 10 سال جیل مینوئل کے مطابق جیل
کاٹی، مجھے باعزت بری کیا گیا تو میں وزیراعظم بن گیا، فیصلے میرےحق میں
ہوئے، میرے ان 10 سالوں کاجواب کون دےگا؟