سندھ :تھرپارکر میں قحط سالی سے 2 ماہ میں 600 مور ہلاک
کراچی :وزیر بلدیات سندھ کااچانک ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ
جہاں انسان کے لئے اناج نہیں وہیں بے زبان پرندے بھی بھوک اور پانی کو
ترسنے لگے ۔ نگرپارکر، اسلام کوٹ اور ڈیپلو میں دو ماہ کے دوران چھ سو سے
زائد مور مرچکے ہیں۔
تھر کا رہائشی عبدالغنی کا کہنا ہے کہ تھر میں جو کنویں ہوتے تھے وہ بھی
سوکھ گئے ہیں جس کے باعث پانی کی قلت ہے ۔ اس لیے مور مر رہے ہیں ۔
رانی کھیت کی بیماری سے مرنے والے موروں کو کیسے بچایا جائے، اس حوالے سے
منتخب نمائندے بھی پریشان ہیں ۔ سینیٹر کرشنا کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی نافذ
کردی ہے، تالاب بنائے جارہے ہیں جس کے پانی میں ویکسینز شامل کریں گے۔
Story#2
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اچانک ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر پہنچ
گئے ۔وزیر بلدیات نے افسران اور ملازمین کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا
اظہار کیا ۔ سعید غنی نےتاخیر سے اور غیر حاضر تمام افسران اور ملازمین کو
شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کیے
وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ افسران اور ملازمین کا رویہ اب ناقابل برداشت
ہے اور اب تنخوائیں کاٹنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف محکمہ ذاتی کارروائی
بھی کی جائے گی۔پیر کے روز ایم ڈی اے کے وہ تمام افسران اور ملازمین جو وقت
پر نہیں آئے اپنے أپ کو غیر حاضر ہی تصور کرے اور ان تمام کی تنخوائیں
کاٹ لی جائیں گی اور یہ سلسلہ اب روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔