Oct 22, 2018 03:11 pm
views : 445
Islamabad- Corruption investigation against any minister,Fawad Chaudhary
Kashmiri's, Raja Farooq Haide.
اسلام آباد:وزیراعظم نے کسی وزیر کے خلاف کرپشن تحقیقات کا حکم نہیں دیا، فواد چوہدریمظفر آباد: پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں،راجہ فاروق حیدر
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وضاحت
کرتے ہوئے کہا، 'وزیراعظم نے کسی وزیر کے خلاف کوئی بات کی اور نہ ہی
تحقیقات کاحکم دیا، اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔وزیر اطلاعات کا مزید
کہنا تھا کہ وزیراعظم نے زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت
نہیں کریں گے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت کا موقف لیے بغیر اخبار میں جس طرح کی ہیڈ
لائن شائع گئی ہے، یہ بات سراسر غیر اخلاقی اور صحافتی تقاضوں کے منافی ہے۔
Story#2
وزیر اعظم آزاد جموںو کشمیر راجہ فاروق حیدر کا یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوان میرے بیٹے ہیں،
بھارت کے مظالم سے انسانیت شرما گی , وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی تمام
سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے وزیراعظم پاکستان کو ہنگامی اجلاس
طلب کرنا چاہئے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ
کھڑی ہیں،بھارت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کر
رہا ہے،خدشہ ہے کہ ہندوستان میں الیکشن جیتنے کے لئے مودی مزید مسلمانوں کا
خون بہائے گا، مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی جا رہی ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ جہاد کونسل کی کال کے منتظر ہیں، ہم افواج
پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،شہید زندہ ہیں لیکن ہمیں اس کا شعور نہیں۔