Oct 22, 2018 04:01 pm
views : 493
Karachi- CM Sindh in Conference
Karachi-bi election NA 247 PS 111results
کراچی: ونڈ توانائی میں سندھ میں 50 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے: وزیر اعلیٰکراچی:ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے پھرسے میدان مارلیا
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈ ان پاکستان ود جرمن انجینئرنگ کانفرنس
میں شرکت کی۔کانفرنس میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا
کہ کراچی سے ملک کے 70 فیصد ریونیو حاصل ہوتے ہیں، سندھ میں ملک کے 70 فیصد
سے زیادہ گیس کے ذخائر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ونڈ توانائی میں سندھ میں 50 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے
کی گنجائش ہے، جھمپیر کا پورا بیلٹ ونڈ توانائی کے لیے بہترین ہے۔ سندھ کو
شمسی توانائی میں زبردست دسترس حاصل ہے، کوئلے سے توانائی میں جرمنی کا
سندھ سے بہترین تعاون رہا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔
Story #2
کراچی میں ضمنی الیکشن کا معرکہ ایک بارپھر پی ٹی آئی کے نام رہا۔ کراچی
میں صدر مملکت عارف علوی ور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی چھوڑی ہوئی نشستیں
پی ٹی آئی نے دوبارہ جیت لیں۔این اے 247کے تمام 240 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج
کے بعد پی ٹی آئی کے آفتاب صدیقی 32 ہزار 464 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے
پی ایس 111کے80 پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی
آئی امیدوارشہزاد قریشی11 ہزار658 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے،دونوں حلقوں
میں سات لاکھ بائیس ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ تھے، جب کہ ضمنی انتخاب
کیلئے 320 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ۔