Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 22, 2018 05:48 pm views : 507

Islamabad- Minister of state for Interior Addresses Swat-After 12 years Pak Army hands over security
  • Urdu

اسلام آباد، عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے، شہریار آفریدی
سوات: پاک فوج نے 12سال بعد اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کردیے

اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے  مزید کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کی رجسٹریشن آج سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی، ون ونڈو سروس کے ذریعے لوگوں کو گھر دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تنقید اور مذاق اڑانا آسان ہے، نیک نیت ہوتے ہیں تو اللہ کی مدد ہوتی ہے۔ گھر ہر شہری کی خواہش ہے لیکن یہاں قرضوں کا بوجھ ہے۔ پورے پاکستان میں ہمیں اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تنقید کرنا آسان اور عملی طور پر کچھ کرنا مشکل ہوتا ہے، عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھر نہ ہونے کے باعث عام آدمی سسک سسک کر زندگی گزار رہا ہے۔ ہاؤسنگ اسکیم سے شہریوں کو کم لاگت سے اپنا گھر فراہم کریں گے۔
Story#2

سوات میں کانجو ایئرپورٹ پر پاک فوج کی جانب سے اختیارات حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان،کور کمانڈرپشاور نے شرکت کی، کمشنر مالاکنڈ اور ڈی آئی جی سعید خان وزیر بھی شریک ہوئے۔جنرل آپریشنل کمانڈر میجرجنرل خالد سعید کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔تقریب میں پاک فوج نے 12 سال بعد اختیارات باضابطہ سول انتظامیہ کے حوالے کردیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈرپشاورنذیربٹ نے کہا پاک فوج نے دہشت گردوں کا صفایا کیا، امن عوام اور فورسزکی قربانیوں کا نتیجہ ہے، عوام نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ آج کا سوات ایک مختلف سوات ہے، امن لوٹ چکا ہے ،تجارت اور ترقی کا آغاز ہوچکا ہے ، آج سوات کی بنیادی ذمے داری انتظامیہ کے حوالے کردی، 80 فیصد چیک پوسٹوں کو ختم کردیا۔
وزیراعلیٰ کے پی محمودخان نے سوات میں خطاب کرتے ہوئے کہا جنت نظیروادی پرقبضہ کیاگیاتھا، دہشت گردی عروج پرتھی لیکن عوام نےبہادری کامظاہرہ کیا ، پاک فوج اورعوام نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دیں۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved