div align="right">وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا
ستون ہے اور اس ستون سے وابستہ تمام صحافی بھائی سن لیں ٹی چی چینلز اور
روزنامہ تمام اخبارات کو روزانہ کی بنیاد پر سرکاری اشتہارات دیئے جارہے
ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ترجمان کی حیثیت سے
میں بتانا چاہتا ہوں کہ صحافی برادری اپنی ایک کمیٹی تشکیل دے جسے ہم
نشاندہی کرسکیں کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تمام نشریاتی اداروں اور
روزنامہ اخبارات کو روزانہ کی بنیاد پر سرکاری اشتہارات بلاناغہ دیئے جارہے
ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان
بزدار کی ہمیں واضح طور پر ہدایات ہیں کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور
اس سے وابستہ تمام صحافیوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ
کرنا پڑے۔
Story#2
اکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (22 اکتوبر
2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس محض 84 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38345پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 208 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 133 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔