Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 22, 2018 06:43 pm views : 462

Islamabad- President meets Outgoing DG ISI Islamabad- Federal Minister Faisal Wawda Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد، پانی چوری میں واٹر بورڈ ملوث ہے، اب ایسا نہیں چلے گا، فیصل واوڈا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے آج الوداعی ملاقات کی۔ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سربراہ آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کی خدمات کو سراہا جبکہ انکی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا مادر وطن کے دفاع  کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے دنیا کی بہترین انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹننٹ جنرل نوید مختار اورانکے اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Story #2


وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پانی چوری میں واٹر بورڈ ملوث ہے، گزشتہ پیسنٹھ برسوں سے یہ ڈرامے بازی چل رہی ہے، اب مزید نہیں چلنے دوں گا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت صرف پیسہ ہی دیتی رہے اور لوگ اپنی جیبیں بھرلیں۔
پی آئی ڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میں سندھ کے پانی کو بڑھانے کے حق میں ہوں اور اس کے لئے میں بڑے صوبوں کے پاس بھی جانے کیلئے تیار ہوں لیکن سب سے پہلے پانی چوری کو روکنا ہوگا، وفاق کی فیس دس لاکھ روپے بنتی ہے لیکن صوبے سے پچاس لاکھ روپے مالیت کا روزاہ پانی چوری ہورہا ہے۔ وفاق کو پانی کی مد میں ایک روپے بھی نہیں دیا جارہا اور توقع کی جارہی ہے کہ وفاق تعاون کرے لیکن میں ایک بات بالکل واضح کردینا چاہتا ہوں کہ وفاقی حکومت پانی کے منصوبوں پر اس وقت تک فنڈز جاری نہیں کرے گی جب تک پانی چوری روک کر یہ نہیں بتایا جائے گا کہ صوبے کی طرف سے وفاق کو کیا دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کچھ وڈیرے اگر اپنی ہریالی کریں گے اور صوبے اور شہر کو پانی سے محروم کریں گے تو میں ان کو بوند بوند کو ترسا دوں گا لیکن اس کا ہر گز مطلب یہ نہیں ہوگا کہ وفاق پانی بند کردے گا، سوشل میڈیا پر منفی چیزیں چل رہی ہیں، سب کچھ غلط ہورہا ہے، دبا کر چوری ہورہی ہے، جس میں سب ملوث ہیں، میں انہیں بے نقاب کررہا ہوں۔ یہ بات وزیر اعظم عمران خان کے علم میں لاچکا ہوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ رکھوں گا۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved