Oct 22, 2018 09:38 pm
views : 464
Location : Punjab Assembly
Lahore- Opposition Leader Hamza Shehbaz Media Talk & Rawalpindi- US envoy army chief discuss Afghan peace at GHQ
لاہور، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی دال گلنے والی نہیں، حمزہ شہباز
راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر کی ملاقات
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آج اسپیکر
پنجاب اسمبلی کے من پسند سیکریٹری اسمبلی کے بھتیجے جو ایم پی اے ہیں انہوں
نے آج میرے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی
پرویز الٰہی جانبدار ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی
کہتے ہیں نیب کے ترجمان کی ضرورت نہیں میں خود نیب کا ترجمان ہوں، شہباز
شریف نے بتایا کہ مجھے خواجہ آصف کے خلاف گواہی دینے کیلئے کہا گیا لیکن
اسپیکر پنجاب اسمبلی انٹرویو میں فرماتے ہیں شہباز شریف غلط کہہ رہے ہیں
نیب ٹھیک کہہ رہی ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا لیڈر نواز
شریف تھا تو کبھی مشرف تھا اور آج عمران خان ان کے قائد ہیں لیکن میں بتانا
چاہتا ہوں کہ پرویز الٰہی جتنے بھی شاہ سے بڑھ کر شاہ کے وفادار بن جائیں
ان کی دال گلنے والی نہیں ہے۔
02 STORY
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر پال جونز نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سفیر پال
جونز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو
راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل جاوید باجوہ اور امریکی سفیر
پال جونز کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی
سیکیورٹی کی صورتحال اور باالخصوص افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
کیا گیا۔