وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
اس
موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پورے پاکستان
کا پروگرام ہے،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں مزید اضلاع کو شامل کیا
جائے گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی کوئٹہ میں اشد ضرورت ہے۔
وزیر
اعلیٰ بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کے بہت سے ایسے علاقے ہیں
جو نہایت پسماندہ ہیں، نئے گھر بنانے کے ساتھ سہولیات بھی فراہم کی جائیں،
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام مرحلہ وار مختلف اضلاع میں شروع کیا جائے گا۔
انہوں
نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں این ایف سی ایوارڈ میں ہمارا حصہ مزید بڑھے، این
ایف سی کے حوالے سے وفاق کے سامنے بھرپور انداز میں مقدمہ لڑیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ گوادر میں روزانہ 1.7 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔