Oct 22, 2018 10:47 pm
views : 513
Location : Ministry of Interior Office
Islamabad- State Minister for Interior meets American Ambassador & Quetta- Federal Railway Minister Shaikh Rasheed meets CM Balochistan
اسلام آباد، وزیر مملکت برائے داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات
کوئٹہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ملاقات
وزیر
مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے امریکہ کے سفیر پال جونز نے
ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات سے متعلق امور
زیر غور آئے۔
اس موقع پر وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ
پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں،پاکستان دنیا
میں امن کی بحالی کے حوالے سے کوششوں کو جاری رکھے گا،افغانستان میں
پاکستان اور امریکہ کے مفادات ایک ہیں۔انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے پر
عزم ہیں۔
وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماضی سے سیکھنے کی
ضرورت ہے،اوور سیز پاکستانیز دنیا میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،پاکستان
میں اقلیتوں کو مکمل حقوقِ حاصل ہیں،ہمارے بیانیے میں پاکستان کی ثقافت کی
ترویج شامل ہے۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے
پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانی اور مالی قربانیوں کا ذکر بھی
کیا۔
اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
02 STORY
وزیراعلیٰ
بلوچستان جام کمال خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں گوادر میں ریلوے کے مجوزہ
منصوبوں سمیت سیاسی امور پر
بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر شیخ
رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کے ترقیاتی پروگرام میں گوادر کو
خاص اہمیت حاصل ہے ،گوادر کو ریل لنک سے منسلک کئے بغیر سی پیک کامیاب نہیں
ہوسکتا، ریلوے نے صوبائی حکومت سے گوادر میں 280ایکڑ اراضی حاصل کی ہے،ملک
کو اس وقت معاشی بحران کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے قومی یکجہتی اور
سنجیدگی کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت
بلوچستان اور ان کی جماعت گوادر کی ترقی کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے عملی
اقدامات کررہی ہے ۔ہم گوادر کی افادیت کو صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے
بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔