Oct 23, 2018 03:13 pm
views : 466
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran Khan Reached KSA
اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان سرمایہ
کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان سر
زمین مقدس مدینہ منورہ آمد پر ایک بار پھر ننگے پاؤں جہاز سے اترے۔
وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب پر گذشتہ روز جب مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر جہاز سے اترے تو وہ ننگے پاؤں تھے۔
بعد
ازاں وزیر اعظم عمران خان نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور
نوافل ادا کئے،وزیراعظم نے پاکستان اور امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے
دعا کی،عمران خان شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی دعوت پر یہ دورہ کررہے
ہیںوزیر اعظم ریاض میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں
گے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چوہدری
اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود ان کے ہمراہ ہیں۔