Oct 23, 2018 03:21 pm
views : 498
Location : Mach National Highway
Quetta- Seven killed during road accident in Mach
مچھ،ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں قومی شاہراہ پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
مچھ
میں شاہراہ بولان پر پیٹرول سے بھری وین ٹریک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں
وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث قریب ہی موجود دو مزید گاڑیاں بھی جل کر
خاکستر ہوگئیں،آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 زخمی
ہوئے ہیں۔
زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں
وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے,پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ
کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔