کراچی، اگر میری بات مانی جا تی تو ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کو شکست نہ ہوتی،فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے
رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر میری بات مانی جا تی تو ضمنی
انتخابات میں ایم کیو ایم کو شکست نہ ہوتی، مجھے انتہائی افسوس ہوا کہ ایم
کیو ایم کے علاوہ عام انتخابات میں جو جماعتیں ہاری تھیں وہ ضمنی
انتخابات میں جیت گئیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات
میں ہارنے والی جماعتوں نے اہنی سیٹیں تیزی سے ریکور کیں،پشاور میں اے این
پی،اور پنجاب میں بھی ن لیگ ان نشستوں سے جیتیں ہیں جہاں وہ ہارے تھےتاہم
ایم کیو ایم کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔
فاروق ستارکا مزید کہنا تھا کہ اگر
عامر خان،کنور نوید اور خالد مقبول صدیقی میری بات مان لیتے اور اس اے پی
سی جو لاہور میں اس میں مجھے جانے کی اجازت دے دیتے اور اسکے بعد بھی جو
مظاہرے ہوئے ہم ان میں ڈنکے کی چوٹ پر نتائج کو مسترد کرتے اور پہلے دن سے
یہی بات کرتے جو اب کر رہے ہیں تاہم اب سانپ نکل گیا اب کچھ نہیں کرسکتے۔
اگر سعد رفیق اور اے این پی اپنی سیٹ واپس لے سکتے ہیں تو اہم کیو ایم بھی اپنی سیٹی واپس لے سکتی اگر ہم بھی اپنے بھاؤ بڑھاتے۔