لاہور، وزیرا علیٰ پنجاب سے ملتان اور ساہیوال ڈویژن کے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں
وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔ پنجاب اسمبلی
پہنچنے کے بعد وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان اور ساہیوال
ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شرکت
کریں گے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کے
اراکین سے مشاورت بھی کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کےپیشگی احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا۔
اجلاس میں خواتین ارکان اسمبلی بھی موجود تھیں۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغازآج بجٹ سیشن سے ہوگا۔