Oct 23, 2018 05:41 pm
views : 460
Location : Domestic Place
Islamabad- APHC Protest Against India
اسلام آباد،کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر کل جماعتی حریت کانفرنس کا احتجاج
اسلام آباد میں کل جماعتی
حریت کانفرنس کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم میں آنے والی تیزی کے خلاف
احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں بڑی تعداد میں کل جماعتی حریت کانفرنس
کے کارکنان اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے
کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری علاقے کلگام میں بھارتی فوج
کی جانب سے کی جانیوالی بربریت اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف
نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو کشمیر میں بے گناہ
شہریوں کو قتل کرنے کا لائسنس ملا ہوا ہے جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ کشمیر میں
بھارت کے انسانیت سوز مظالم بھی بڑھتے جا رہے ہیں ،اقوام عالم کی مجرمانہ
خاموشی افسوسناک ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون کا
کہنا تھا کہ آج دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں
جہاں گزشتہ رات 12 سے زیادہ لوگوں کو شہید کیا گیا،آج اقوام متحدہ کو یاد
دلانا چاہتے ہیں کہ ہمارا حق خود ارادی ہمیں دلایا جائے۔
راجہ خادم حسین
کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کا ڈرامہ رچایا
گیا،جبکہ اس دوران بھارتی مظالم میں بھی تیزی آئی ہے،مسئلہ کشمیر کو حل
کرنے کے لئیے اقوام متحدہ اپنا کردار اداکرے۔