Oct 23, 2018 05:55 pm
views : 462
Location : Domestic Place
Karachi- Provincial Minister Saeed Ghani meets 7th Mid Course delegation
کراچی، وزیر بلدیات سندھ سے سیونتھ مڈ کورس مینجمنٹ کورس کے اکتیس رکنی وفد کی ملاقات
وزیر بلدیات وکچی آبادی سندھ سعید غنی سے ان کے دفتر میں سیونتھ مڈ کورس
مینجمنٹ کورس کے اکتیس رکنی وفد نے ملاقات کی۔کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ
مظفر آباد کے زیر انتظام اس کورس کی چھ خواتین اور چار فیکلٹی ارکان بھی
وفد میں شامل ہیں۔
وفد اپنے کورس کے سلسلے میں ایک ہفتہ کیلئے صوبہ سندھ میں آیا ہے اور اس کا
مقصد صوبے کے مختلف محکموں کی کارکردگی سمیت دیگر امور سے آگاہی حاصل کرنا
ہے۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ
ہمیشہ وفاق کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی کمی کا شکار رہا ہے، محکمہ بلدیات
اور اس کے زیر انتظام محکموں کی بدنصیبی ان میں بے تحاشہ سیاسی بھرتیاں
ہیں، صرف محکمہ بلدیات میں تیرہ ہزار سے زائد وہ ملازمین ہیں جو یا تو
دفاتر ہی نہیں جاتے یا پھر وہ کام نہیں کرتے، ہم تمام ملازمین کو یک زنیش
قلم بھی فارغ نہیں کرسکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تھر میں سندھ حکومت نے سب سے زیادہ فنڈز خرچ کئے
ہیں، میڈیا کی خبروں اور تھر کے زمینی حقائق مختلف ہیں، پاکستان پیپلز
پارٹی نے 2008ء میں تھر سے پہلی سندھ اسمبلی کی نشست جیتی اور اس کے بعد
موجودہ انتخابات میں سوائے ایک نشست کے تمام نشستیں پیپلز پارٹی نے جیتیں
ہیں، تھر میں بچوں کی اموات کی شرح ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں بہت کم
ہے، حکومت صوبے میں تعلیم، صحت ، صفائی ستھرائی سمیت تمام شعبو ں میں
بھرپور کام کررہی ہے۔