لاہور،لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
لاہور ہائیکورٹ نے سابق
وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی 10 دن کی حفاظتی
ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال
حسن پر مشتمل بنچ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر
سماعت کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نیب خیبرپختونخوا نے ان کی
طلبی کا نوٹس جاری کیا، لیکن نوٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس کیس
میں بلایا گیا ہے۔
اپنی درخواست میں کیپٹن (ر) صفدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیب انہیں گرفتار کرلےگا، لہذا عدالت ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
سماعت
کے بعد عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
اور انہیں 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندون سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کے وکیل اعظم نظیر
تارڑکا کہنا تھا کہ ہم مقدمات کاسامنا کرتے ہیں،نیب کی وجہ سے حفاظتی ضمانت
لی کیونکہ وہ بلاتے چائے کے لئے ہیں اور گرفتار کر لیتے ہیں۔