لاہور، ہمارے ارکان پر بدنظمی کا جھوٹا الزام لگایا گیا،، حمزہ شہباز
پنجاب
اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان پر بدنظمی کا جھوٹا الزام لگایا گیا، چھ ارکان کو مجرمان کی طرح
ایوان میں جانے کی اجازت نہیں، شروع دن سے کہہ رہا ہوں ہاؤس کمیٹی بنا کر
ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
پنجاب
اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب
اختلاف حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ قرض نہ لینے کا ٹوپی ڈرامہ کیوں
کیا گیا ؟ عدالت نے تین بار کہا بنی گالہ رہائش کا جرمانہ ادا کیا جائے۔
حمزہ شہباز نے مجزید کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا جو تیرچلایا ہے اس کے خلاف
اکٹھے ہوں گے، تمام جماعتیں کہتی ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی، یہ کوئی
کرکٹ کا میدان یا گیند بلے کا کھیل نہیں۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی پرانی
سیاسی جماعت ہے، سیاسی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا، نیازی صاحب نے کہا اپوزیشن
میں مجرم بیٹھےہیں، زرداری صاحب پہلے بھی ملتے رہے، ضرورت پڑی تو دوبارہ
ملیں گے، فیاض الحسن چوہان پہلے کسی ادارے سے اخلاقیات کا درس لے کر آئیں،
اپنی جیبیں بھرنے کیلئے رنگ روڈ کی الائنمنٹ بدلی گئی۔