لاہور، تحریک چلانے کیلئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا
ہے کہ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی قائدانہ پلس منافقانہ صلاحیتوں کا عالم یہ ہے کہ ان
کے اراکین اسمبلی سارا دن دھوپ میں بیٹھے رہے اور اپنے قائد کا انتظار کرتے
رہے لیکن وہ خود رائیونڈ محل میں بیٹھ کر جائزہ لیتے رہے۔
پنجاب
اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض
الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ
کو اور آپ کے والد کو نہ تو حکومت کرنی آتی ہے اور نہ ہی اپوزیشن ٹھیک
سے کرنا آتی ہے کیونکہ تحریک چلانے کیلئے بڑا جذبہ چاہیے ہوتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حق پر
تھی تو دسمبر کی ٹھنڈی راتوں میں 126 دن جاگ کر گزارے اور کامیاب دھرنا
دیا۔
انہوں نے کہا میں حمزہ شہباز سے گزارش کروں گا کہ وہ گڑھی شاہو کے پی
ٹی آئی ورکر سے تربیت حاصل کریں۔
فیاض الحسن چوہان کا نصیحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ
اسمبلی کے ایڈوائزری کمیٹی کے پاس آئیں جو اسمبلی کو پر امن چلانے کا اچھا
پلیٹ فارم ہے تاکہ مسئلے کا حل نکل سکے۔