Oct 23, 2018 07:26 pm
views : 460
Location : Punjab Assembly
Lahore- Opposition Protest Outside Punjab Assembly
لاہور،پنجاب اسمبلی کے احاطے میں زپوزیشن اراکین کا احتجاج جاری
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے
احاطے میں حزب اختلاف کی جماعت ن لیگ کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے
خلاف احتجاج جاری ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف
کئےجانے والے مظاہرے میں حزب اختلاف کے مرد و خواتین اراکین اسمبلی نے
شرکت کی۔
مظاہرین کی جانب سے گو اسپیکر گو اور جعلی حکومت نہیں چلے گی کے نعرے لگائےگئے۔
واضح
رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے اسمبلی
کی سیڑھیوں پر بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حکومت کے خلاف احتجاج
کیا،مظاہرین نے 6 لیگی ارکان کی پنجاب اسمبلی میں داخلے تک احتجاج جاری
رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔