ریاض، وزیر اعظم عمران
خان کی سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے
ملاقات
وزیر
اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان
بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات،
علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے اپنی خواہش
کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی
تعلقات کے امور پر بھی بات چیت کی۔
ملاقات میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں اور مزدوروں سے متعلقہ
مسائل پر بھی گفت وشنید کی گئی۔
سعودی فرما نروا شاہ سلمان کی جانب سے متعلقہ
وزارت کو پاکستانیوں کو درپیش مسائل کےحل کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔
ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری
فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد وزیر مملکت ہارون شریف اور سعودی عرب
میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق بھی موجود تھے۔