Oct 23, 2018 08:38 pm
views : 533
Location : Governor House
Lahore- Justice Anwarul Haq sworn in as Lahore High Court Chief
لاہور، جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کےعہدے کا حلف اٹھالیا
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد انوارالحق نے لاہور
ہائی کورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب چودھری
محمد سرور نے ان سے حلف لیا-
گورنر ہاوس لاہور میں ہونے والی سادہ اور پُروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ
پنجاب سردار محمد عثمان بزدار، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، صوبائی
وزراء، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی
ایشن اور لاہور بار ایسو سی ایشن کے صدور و دیگر عہدیداروں سمیت سینئر
وکلاء، وفاقی وصوبائی لاءافسران، سول و عسکری افسران اور اعلی حکام نے شرکت
کی۔
خیال رہے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب لاہورہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز اور نئے تعینات ہونے
والے 8 ایڈیشنل ججز نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس لاہور ہائی
کورٹ محمد انوارالحق نے ان سے حلف لیا، حلف برداری تقریب میں لاہور ہائی
کورٹ کے ججز، افسران اور حلف لینے والے ججز کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔