Oct 23, 2018 08:52 pm
views : 502
Location : Punjab Assembly
Lahore- Speaker Punjab Assembly Pervez Ilahi Media Talk
لاہور، ایوان میں نقصان کا ازالہ اپوزیشن کرے گی، پرویز الہٰی
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ ایوان میں
ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے، جس کے سارے اخراجات اپوزیشن ہی
دیگی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں کیا ہوا ریکارڈ
دیکھ لیں، میں نے اپنا جمہوری حق ادا کیاجبکہ حمزہ شہباز نے اسپیکرکے خلاف
جو زبان استعمال کیں وہ بھی ریکارڈ پر موجود ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ لوگ جس راستے پرچل پڑے ہیں ان کومعلوم ہی
نہیں نتیجہ کیا ہوگا، پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑسے جو نقصان ہوا وہ ان
کودینا پڑے گا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرکیسزان کے دورحکومت
میں ہی بنے، نوازشریف پرکیسزمیں پنجاب اسمبلی یا اسپیکرکا کیا قصورہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام
والدین بچوں کی اچھی تربیت کرتے ہیں، کچھ بچے والدین کی بات نہ مانے تو کیا
کیا جاسکتا ہے۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں پی ٹی آئی ممبران نے کبھی میزنہیں
توڑے، ہم نے احتجاج ضرورکیا کبھی گلا نہیں پکڑا، میزنہیں توڑے۔