Oct 23, 2018 08:56 pm
views : 557
Location : Police Training College
Quetta- Passing out Ceremony
کوئٹہ، بلوچستان پولیس کے 87ویں بیج نے تربیت مکمل کر لی
بلوچستان پولیس کے 87 ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ تقریب کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ
کالج میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اے آئی جی پولیس اشرف زبیر صدیقی
تھے ، تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے20 خواتین سمیت 257 ریکروٹس نے حلف اٹھا
اور پریڈ میں حصہ لیا ، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا اور
مہمان خصوصی کو سلامی دی ،تقریب میں پولیس کے جوانوں نے پی ٹی ، مارشل آرٹس
، ٹاور جمپنگ، ، وی آئی پی پروٹیکشن ،فائرنگ اور دہشت گردی سے لڑنے کا
عملی مظاہرہ کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ پی ٹی سی سلیم لہڑی نے کہا کہ پولیس
ٹریننگ کالج سے اب تک 48 ہزار ریکروٹس پاس آؤٹ ہوچکے ہیں ، کالج میں رہائش
کی سہولت ناکافی ہیں ، جوانوں کے لئے نئے ہوسٹل ، جدید فائرنگ رینج، تفتیش
کے جدید نظام سے روشناس کروانے ،جدید تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی ضرورت ہے
۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی جی بلوچستان پولیس اشرف زبیر صدیقی نے کہا
کہ پولیس فورس کے جوانوں کی تربیت کا اعلیٰ معیار دیکھ کر خوشی ہوئی ،
انہیں یقین ہے کہ جوان چینلجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ، اشرف زبیر صدیقی
نے کہا کہ ہمیں اندرونی اور بیرونی سیکورٹی خطرات دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ
سمیت دیگر جرائم کا سامنا ہے ۔
اے آئی جی نے کہا کہ ہمیں اپنی پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے
جوانوں نے ہر حال میں دشمن کو شکست فاش دینی ہے،پولیس فورس کے جوان دوران
ڈیوٹی انسانی حقوق اور شہریوں کا احترام کریں ، پی ٹی سی کو جلد سہولیات سے
لیس کیا جائے۔