Oct 23, 2018 09:42 pm
views : 403
Location : Domestic Place
Karachi- 19th Hazart Imam Hussain Conference
کراچی،نیشنل بینک اور کے اشتراک سے 19 ویں پیغام حضرت امام حسین کانفرنس کا انعقاد
نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ پرائیویٹ اسکولز سندھ کراچی کے اشتراک
سے کنیز فاطمہ میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 19 ویں پیغام حضرت
امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔
تقریب میں مختلف اسکولوں کی امتحانات میں کامیاب قرار پانے والی طالبات کو سرٹیفکیٹس اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں شریک نیشنل بینک آف پاکستان کے ترجمان سید ابن حسن کا کہنا تھا
کہ آج اس تقریب میں آکر مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ آج کی تقریب کا
عنوان شہید پیام کربلا تھا، دین اسلام اور وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا
نذرانہ دینے والوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میں کنیز
میموریل سوسائٹی اور کانفرنس کی انتظامیہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں
نے میرے والد شہید سید حسن علی نقوی کی سماجی اور مذہبی خدمات کو اجاگر
کرتے ہوئے انہیں بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
سید ابن حسن کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے بلا تفریق سماجی اور مذہبی
خدمات سرانجام دیں، وہ ہردلعزیز شخصیت تھے، انہوں نے پاکستان کی خاطر
قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں اور اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں کی وجہ
سے شہید کردیئے گئے۔ ہمارے خاندان کو ان تمام حالات اور واقعات کے بعد اس
ملک کی خاطر جان دینے والوں پر فخر ہے۔