Oct 23, 2018 09:56 pm
views : 525
Location : Domestic Place
Islamabad- First Lady Addresses to Ceremony
اسلام آباد، پھول زندگی میں رنگ بھرتے ہیں،خاتون اول ثمینہ علوی
خاتون اول ثمینہ علوی نے فلورل آرٹ سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ سالانہ پھولوں کی نمائش میں شرکت کی۔
خاتون اول ثمینہ علوی کا تقریب میں شاندار استقبال کیا گیا۔
بعد ازاں خاتون اول ثمینہ علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلورل
آرٹ سوسائٹی کی خواتین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پھول زندگی میں رنگ بھرتے
ہیں،پاکستان کی خواتین ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن
کررہی ہیں۔
خاتون اول کا مزید کہنا تھا کہ پھولوں کی تزین وآرائش بہترین مشغلہ بھی
ہے۔پھول ذہنی تناؤ کو کم کرنے اور خوشی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔