Oct 23, 2018 09:50 pm
views : 507
Location : Different Areas
Quetta- Three Persons killed in Firing
کوئٹہ، غوث آباد میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی لڑ پڑے، فائرنگ سے تین افراد جاں بحق
کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی لڑپڑے، گھریلو
جھگڑے کی بناء پر فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے سول
ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں عرض محمد ولد فقیر محمد ، ظفر اللہ ولد
عرض محمد، لقمان ولد عرض محمد شامل ہیں جبکہ گولی لگنے سے محمد صادق ولد
عرض محمد شدید زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس نے واقعے کے بعد ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔