شہر قائد میں پانی کا مسئلہ، جوں کا توں۔۔۔
کراچی کے باسیوں کا پانی کا مسئلہ حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔۔۔کراچی
کو پانی کی سپلائی کے سب سے بڑے کے فور منصوبے پر 43 فیصد کام مکمل ہوگیا
۔کے فور منصوبے کی تکمیل کے لئے تین مرحلے ہیں۔ پہلےکینجھر جھیل سے 121
کلومیٹر طویل کینال پپری پمپنگ اسٹیشن سے جوڑی جائےگی۔ یہاں دوبلک ، تین
پمپنگ اسٹیشن اور50 میگا واٹ کا پاور پلانٹ بھی لگایا جائےگا۔
منصوبے کی تکمیل پرویسٹ ،ایسٹ اور سینٹرل زون میں پانی کی کمی کو پورا کیا
جاسکےگا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ کا کہنا ہے کہ 43 فیصد کام مکمل
ہوچکا ۔۔۔تاہم منصوبے کی لاگت میں 150 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
ان کا مزیدکہناتھاکہ 121 کلومیٹر طویل واٹر کینال سے یومیہ 26 کروڑ گیلن
پانی فراہم کیا جائے گا جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ منصوبہ مکمل ہو
توکراچی والوں کا پانی کا مسئلہ حل ہوسکے تاہم منصوبہ مکمل ہونے میں اب بھی
ڈیڑھ سال کا وقت درکار ہے۔