اسلام آباد:عوام کے تعاون سے پولیو فری پاکستان بنائیں گے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹوئٹر پر
اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان سے پولیو کے
خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ بچوں کے لیے پولیو سے پاک، محفوظ اور صحت مند
پاکستان بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے پولیوفری
پاکستان بنائیں گے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے،
انسداد پولیو سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں سیمینارز، ورکشاپ اور دیگر
تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
رواں ماہ 7 اکتوبرکو وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے پانچ سالہ پلان کی منظوری دی تھی۔