کراچی: چنگ چی رکشے شہر کے 6 روٹس پر چلانے کی اجازت
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں چنگ چی رکشوں
شہر کے 6 روٹس پر چلانے کی مل گئی اجازت، اجلاس میں بتایا گیا کہ سپریم
کورٹ کے احکام کے تحت چنگ چی رکشوں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب چنگ چی رکشے لائسنس اور فٹنس کے بعد سڑک پر چل سکیں
گے چنگ چی رکشہ کا روٹ شہر کی اہم شاہراہوں کو متاثر نہیں کرے گا۔ شہر میں 6
روٹس پر چنگ چی رکشہ کو اجازت دی گئی ہے، یوپی موڑ سے خواجہ اجمیر نگری،
نانگن چورنگی سے اقرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس روٹ ہونگے، بکرا منڈی سے لی
مارکیٹ اور بکرا منڈی سے منگھو پیر روڈ پر بھی چنگ چی رکشے چلیں گے، 2 منٹ
چورنگی سے نارتھ کراچی 6 نمبر اور ناگن سے گودھرا موڑ بھی روٹ میں شامل
ہیں۔ چنگ چی رکشے پر کرائے کے میٹر ز کی تنصیب بھی لازمی ہوگی۔