لاہور:بروقت ویکسی نیشن سےبچوں کو پولیوسے بچایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے
پیغام میں کہا کہ بروقت ویکسی نیشن سے بچوں کوپولیوسے بچایا جاسکتا ہے۔
پولیوکے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کا تسلسل حکومت کی ذمے داری ہے، والدین
اپنے بچوں کوانسداد پولیوقطرے لازمی پلائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وطن عزیزسے پولیوکا مکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات
میں شامل ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں
گے۔
رواں ماہ 7 اکتوبرکو وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے پانچ سالہ پلان کی منظوری دی تھی۔