کراچی:پاکستان کوارٹرزکےمکینوں کا گھروں سےبےدخلی کے خلاف احتجاج
پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کی بے دخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے
متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو
منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا۔
پاکستان کوارٹرز کے مکینوں نے رکاوٹیں لگا کر داخلی راستے بلاک کےر اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ناجائز قابضین نہیں،
سابقہ حکومتوں نے انہیں یقین دہانی کرائی۔فاروق ستار نے کہا کہ سابقہ
حکومتوں نےعدالت سے حقائق چھپائے، اب حکومت کی ذمےداری ہے ان سے متعلق
پالیسی بنائے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ گھروں سے بے دخلی کی
سازش حکومت کے خلاف ہے۔
پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کی بے دخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران دم
گھٹنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں، واقعے کے بعد علاقہ مکین مزید مشتعل ہوگئے۔