اسلام آباد: احتساب عدالت کا نندی پور ریفرنس بھی نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کےبعد سننے کا فیصلہ
احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے آج سابق وزیراعظم راجا پرویز
اشرف، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان اور دیگر ملزمان کے خلاف
نندی پور ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے
کہ عدالت نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت میں مصروف ہے، سپریم کورٹ کی
طرف سے 17 نومبر تک ریفرنسز نمٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوران سماعت نیب نے بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر شق وار جواب بھی جمع
کرا دیا۔دوسری جانب عدالت نے فرد جرم کی تاریخ تک راجا پرویز اشرف کو حاضری
سے استثنیٰ دے دیا۔سماعت کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف
اور پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی
کارروائی موخر کردی۔
بعدازاں نندی پور پاور پراجیکٹ پر نیب ریفرنس کی سماعت 26 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔