لاہور: ن لیگ پارٹی نہیں باپ بیٹا پرائیوٹ لمیٹڈ ہے ،فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اپنے کارکنان کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ ساتھ کھڑا
ہوتا ہے، 11 بجے گرمی کے وقت آیا کریں تاکہ پتہ چلے کہ آپ میں کتنی
قائدانہ صلاحتیں ہیں، شام کے وقت نہ آیا کریں
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پارٹی نہیں باپ بیٹا پرائیوٹ لمیٹڈ ہے ،با پ بیٹے
نے مل کر اپنے ارکان اسمبلی کو یرغمال بنایا ہوا ہے میری حمزہ شہباز سے
گزارش ہے کہ اپنے والد سے مشورہ کر لیں کہ اس کمیٹی میں آنا ہے کہ نہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ با پ بیٹے پرائیوٹ لمیٹڈ کی اخلاقیات کا تقاضا یہ
ہے کہ احتجاج کر رہے ہیں لیکن ڈھائی ہزار روپے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر
حاضری لگا رہے ہیں ، ایک ایک تصویر اور کلپ دیکھا دیا جائے گا کہ کس طرح
حمزہ شہباز کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں گنڈہ گردی کی گی ۔